بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کم بیک

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرش ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، بارش کی وجہ سے میچ کو 17، 17 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، آئرش ٹیم نے مقررہ سترہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، ایمی ہنٹر 36 جبکہ اورلا پرینڈرگاسٹ بیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرا سندھو نے دو دو جبکہ فاطمہ ثنا اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، جویریہ خان 35 جبکہ ندا ڈار نے اٹھائیس رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے آرلینی کیلی نے ایک وکٹ حاصل کی، ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Back to top button