بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ اقتصادی بلاک بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خضرفرہادوف

آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادوف نے کہا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ اپنی متعلقہ معیشتوں کی بہتری کے مقاصد کے حصول کے لئے اقتصادی بلاک بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسلام آباد کے ایوان صنعت و تجارت کے دور ے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ کئی اقتصادی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں اور ان کی باہمی تجارت کا حجم اربوں میں ہے۔سفیر نے مزید کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ بھی اسی قسم کے تجارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعاون سے پاکستان کے لئے وسطی ایشیا میں تجارتی تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Back to top button