بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈیرہ غازی خان شہر میں مویشی رکھنے اور ٹوکہ مشین کی تنصیب پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی

ڈیرہ غازی خان شہر میں مویشی رکھنے اور ٹوکہ مشین کی تنصیب پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ذاتی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمشنرنے 14 نومبر سے شہر میں بھانوں کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور آپریشن کا حکم بھی دے دیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو چار سیکٹر میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس اور متعلقہ محکموں کے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ چاروں سیکٹر میں بیک وقت آپریشن ہوگا۔ مویشی ضبط اور بھانوں کی عمارتیں منہدم ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان خود آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پابندی شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے لگوائی ہے۔ مویشیوں کے فضلہ سے گندگی اور سیوریج مسائل بڑھ گئے تھے شہری کسی بھی پریشانی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مویشی اور ٹوکہ مشینیں فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کردئیے جائیں۔ 

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے کہا کہ آپریشن کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ 12 نومبر سے ہی آپریشن شروع کردیں گے۔ بھانہ مالکان کو پہلے ہی نوٹسز جاری کردئیے گئے تھے ۔

Back to top button