بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا

لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔نواز شریف کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے۔دوسری جانب نواز  شریف کا بھی کہنا ہےکہ سفارتی پاسپورٹ ان کے پاس کئی دن سے موجود ہے۔

خیال رہےکہ آج پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے آج یہ دوسری ملاقات تھی۔ذرائع کے ملاقات میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، نئےآرمی چیف کی تقرری سمیت مہنگائی اور دیگر امور  پر غور کیا گیا۔

Back to top button