بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔  لاہور میں آج  علامہ اقبال کی پیدائش کے موقع پر  مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے  نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھا لی جبکہ مہان خصوصی نیول چیف کی جانب سے مزاراقبال پر  پھول بھی چڑھائے گئے۔

 دوسری جانب علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے آج کے دن وفاقی اور صوبائی ادارے بند رہیں گے جبکہ ملک کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں میں بھی آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تاہم سپریم کورٹ میں آج تعطیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ میں آج معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوں گی۔حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا،  نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیااور  قوم کو بیداری کا سبق دیا تھا۔

Back to top button