بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا کا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ آفس خوشاب کا دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ آفس خوشاب کا دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے چوہدری رضوان مختار رندھاوا اور دیگر مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔انجینئر حافظ عبدالرشید نے چوہدری رضوان مختار رندھاوا،کارکنان پاکستان مسلم لیگ( ق) پنجاب اور دیگر مہمانوں کو ریسکیو موٹربائیک سروس، ایمرجنسی وہیکلز اور ریسکیو کنٹرول روم کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مشیروزیراعلی ا پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا لگایا ہوا وہ پودا ہے جو سرسبز درخت بن چکا ہے جو مقامی شہروں کے ہمراہ دور دراز علاقوں کے متاثرین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ جس لگن اور دلی جذبے سے سرشار ہو کر متاثرین کی خدمت کر رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔اس موقع پر انہوں نے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Back to top button