بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آج ایک میچ کھیلا جائیگا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا مدمقابل ہونگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون کی دو ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، میدان سجے گا سڈنی میں جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا اور 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کا افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دی لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے خود شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دن کا یہ واحد میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

Back to top button