بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

تاہم لاہور، منگلا، فیصل آباد، نارووال، ملتان، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور انیس، کراچی پچیس، پشاور سولہ، کوئٹہ پانچ، گلگت چار اور مظفر آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں، لیہہ، اننت ناگ، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں اور سری نگر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ اور لیہہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button