بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا نے جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔شرکا میں پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے اور مسلح افواج کے افسران شامل تھے۔انہیں میری ٹائم سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بلیو اکانومی کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ورکشاپ کے شرکا سے اپنے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے ساحلی برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ کے شرکا نے بحری امن و استحکام اور ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

Back to top button