بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اگر سیاسی رہنما طلبہ سے خطاب نہیں کریں گے تو ان کی سیاسی تربیت کیسے ہوگی، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم پر مسلط ان چوروں کی غلامی سے بہتر ہے کہ میں مر جاؤں۔

سرگودھا یونی ورسٹی میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ’ تعلیم اور ہنر ساتھ ساتھ پروگرام’ کے تحت منعقدہ تقریب میں شریک طلبہسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں یونی ورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو کس نے اجازت دی ہے کہ آپ سیاسی رہنماؤں کو طلبہ سے خطاب کرنے سے روکیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ ملک کے مستقبل کے رہنما ہیں، اگر سیاسی رہنما طلبہ سے خطاب نہیں کریں گے تو ان کی سیاسی تربیت کیسے ہوگی، مجھے تین مرتبہ آکسفورڈ میں خطاب کرنے کے لیے بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قوم 50 سال سے جانتی ہے، میں جب بھی طلبہ سے بات کروں گا تو ملک کی بہتری کی بات کروں گا، طلبہ کی بہتری اور تربیت کی بات کروں گا، جب چوروں کا ٹولہ میرا نام سنتا ہے تو ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔

Back to top button