بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایتھوپیاپاکستان کے ساتھ تجارت اوراقتصادی تعلقات کووسعت دینے کاخواہاں

ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارت اوراقتصادی تعلقات کووسعت دینے کاخواہاں ہے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایتھوپیاکے سفیر جمال باقر عبداللہ نے کہاکہ ایتھوپیاچونکہ افریقی ممالک کے لئے گزرگاہ ہے اس لئے پاکستانی سرمایہ کاروں کویہاں یورپی منڈی کے مقابلے میں ز یادہ مواقع حاصل ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں کوایتھوپیامیں سستی بجلی ملے گی۔سفیرنے کہاکہ ایتھوپیاکی حکومت پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ تجارتی معاہدہ کرنے جارہی ہے اس کے علاوہ ایتھوپین ایئرلائنزکی پاکستان کے لئے پروازیںشروع کرنے کے لئے اگلے ماہ ایک اورمعاہدے پردستخط کئے جائیںگے۔

Back to top button