بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اعظم کو خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 25 اکتوبر کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی  ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے اعظم خان کو 25  اکتوبر کو طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں دن ایک بجے ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہونےکی ہدایت  کی گئی ہے۔نوٹس کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم میں سیکرٹری داخلہ کی درخواست پر انکوائری درج کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔عمران خان کے دور میں اعظم خان ان کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Back to top button