بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر کی پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات

امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیریک شولے کی پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دیرینہ تعلقات پر بات چیت ہوئی ۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کردہ جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک امریکا تعلقات مزید بہتر کرنے کیلئے بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان شعبوں میں صحت، زراعت تعلیم، اور توانائی شامل ہیں۔ ان شعبوں میں پاک امریکا تعاون عوام اور خطے کے لیے مفید ہے۔

Back to top button