بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومت درخواست پر الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ و دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو آج طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلہ کرنے کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، جس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا گیا۔

حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے  ہماری آبادی کو کم ظاہر کیا گیا، الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، قبائلی عمائدین
Back to top button