بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے اسحاق ڈار کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیر خزانہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے، وہ اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔

ڈار کے وکیل کے مؤقف پر جج نے استفسار  کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہوگئے تھے۔بعد ازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

Back to top button