بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں ہونے والے ضلعی سطح کے مقابلہ جات بسلسلہ “عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “اختتام پذیر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین خوشاب میں ہونے والے ضلعی سطح کے مقابلہ جات بسلسلہ “عشرہ ء شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “اختتام پذیر ہوئے ان مقابلہ جات میں ضلع خوشاب کے مختلف کالجز نے بھرپور شرکت کی ۔میزبان کالج نے مقابلہ نعت خوانی میں اول پوزیشن جب کہ حسن قرات اور اُردو تقریر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کالجز خوشاب ابو الحسن نقوی نے خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈر طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اور پرنسپل میڈم حفصہ حبیب اور جملہ سٹاف کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ ان مقابلہ جات میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا ۔ حلقہ ارباب اختیار کی طرف سے ضلعی سطح پر مقابلہ جات بسلسلہ عشرے شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے کے انعقاد کو بہت سراہا گیا اور ٹیچرز و سٹوڈنٹس کی گہری دلچسپی کی تعریف کی گئی

Back to top button