بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ

انٹربینک میں کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے 84 پیسے کا اضافہ ہوا جو کہ مسلسل آٹھویں روز بحالی کی جانب گامزن ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق صبح 9:42 بجے مقامی کرنسی 225.45 روپے فی ڈالر میں ٹریڈ ہورہی ہے، جو گزشتہ روز 227.29 روپے پر بند ہوئی تھی اور اب اس کی قدر میں 0.81 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستانی روپے نے گزشتہ روز ساتویں سیشنز میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں 12.42 روپے یا 5.35 فیصد کی بحالی ظاہر کی۔مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ پاکستان میں شرح مبادلہ کی نقل و حرکت اقتصادی بنیادی باتوں کے بجائے رجحانات سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بنیادی باتیں اب بھی وہی ہیں لیکن تاثر بدل گیا ہے جس کی ایسے نازک وقت میں بہت ضرورت تھی۔‘

Back to top button