بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی ستائیس، پشاور اکیس، کوئٹہ بارہ، گلگت چودہ، مری تیرہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ دو اور اننت ناگ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button