بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، پشاور اور گلگت چوبیس، کراچی اٹھائیس، کوئٹہ بارہ، مری سترہ اور مظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، اننت ناگ، بارہمولہ، لیہہ، پلوامہ اور شوپیاں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ابر آلود موسم متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور بارہمولہ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ چھ، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button