بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بم پھٹنے سے دو فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بم پھٹنے سے نائب صوبیدارجاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے۔

42 سال کے نائب صوبیدارجاوید اقبال کا تعلق اٹک اور38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

Back to top button