بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بلوچستان اور سندھ میں طوفانی بارشیں، 5افراد جاں بحق

سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جبکہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

شدید بارشوں میں تباہی سے بچنے اور آگاہی کے لیے مساجد میں اعلانات کر دیئے گئے ہیں جبکہ لوگ گھروں سے نکل کر پہاڑوں پر چڑھ پناہ لے لی ہے۔ادھر سندھ حکومت نے بارشوں سے متاثرہ 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا، متاثرہ اضلاع میں ٹھٹھہ، جامشورو، دادو، بدین، قمبر شھداد کوٹ شامل ہیں، نوشہرو فیروز، خیرپور، مٹیاری اور سانگھڑ کو بھی آفت زدہ قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Back to top button