بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوم عاشور صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے پیغام جاری

 یومِ عاشور کے موقع  پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم  شہباز شریف کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا’۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ’ یومِ عاشور حق و باطل کے اس لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے جب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں جذبہ ایمانی سے سرشار جماعت نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے سے بظاہر طاقتور گروہ کے سامنے سینہ سپر ہو گئی اور یوں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے تا قیامت عزم و ہمت اور بہادری کا استعارہ بن گئی’۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس آج نکالے جائیں گے۔

Back to top button