بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9محرم الحرام کے جلوس تمام شہروں میں پرامن انداز میں اختتام پذیر

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے ماتمی جلوس سخت حفاظتی انتظامات کے تحت روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ منزل کر پہنچ کر پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوگئے۔

ملک بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وضع کردہ جامع سیکیورٹی پلان کے تحت بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرم تک جلوسوں اور مجالس کے دوران میڈیا چینلز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کیم یا ڈرون پر پابندی عائد کردی تھی۔

اسی طرح اسلام آباد کی انتظامیہ نے دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ آج کے جلوس کے دوران 2200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ جلوسوں کی سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں البتہ جلوس کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔

Back to top button