بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

یاسین ملک نے 12روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی

حریت رہنما یاسین ملک  نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں 12 دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی۔56 سالہ یاسین ملک نے گزشتہ ماہ کے آخر میں غیرمعینہ مدت کیلئے  بھوک ہڑتال کا اعلان اس وقت کیا جب انہیں ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 کئی روز سے بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے گزشتہ دنوں یاسین ملک  کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی تھی، انہیں انجیکشن کے ذریعے فلوڈز دیے جارہے تھے لیکن وہ ان کے لیے کافی نہیں تھے۔بعد ازاں  یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

تاہم آج یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ’مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر عظیم کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 دن کے بعد تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کردی ہے’۔

Back to top button