بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف عدالت جائیگی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کہتے ہیں کہ دو سے تین دن میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو پٹیشنز دائر کی جائیں گی۔اسد عمر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواستوں میں ایک توہین عدالت کی درخواست ہو گی، توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ہوگی جبکہ دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی غلطیوں کے خلاف ہوگی۔

Back to top button