بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے پارٹی کے امیدوار چودھری پرویز الہیٰ ہی ہیں، چودھری شجاعت

ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب کے مسائل پر توجہ دیں،بیان

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے واضح کیا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے۔ ایک بار نہیں، دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکے ہیں۔ کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب کے مسائل پر توجہ دیں، جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔

Back to top button