بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے،مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰٰ پنجاب سے بات ہوئی انھوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے، پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 20 میں سے 2 نشستیں جیت لیں اور انہیں 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

Back to top button