بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیو ٹیم پر فائرنگ،2پولیس اہلکار، ایک پولیو ورکر شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے  دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار وں سمیت  ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Back to top button