بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول بھٹو الیکشن کمیشن میں طلب

لاڑکانہ: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کو 28 جون کو  الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعدکی سنگین خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔

  ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط بھی لکھا تھا۔

 خط میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکا جائے، الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا،اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائےگی۔

مزید پڑھیے  شاہ محمود قریشی 5 سال کےلیے نااہل
Back to top button