بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے دو سالی میں آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے،سکیورٹی فورسز نے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

بتایا گیاہے کہ فائرنگ تبادلے میں مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے

Back to top button