بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔

 چیف جسٹس اطہر من اللہ  نے پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواستوں پر فیصلے کا اعلان کیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینے کے65 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 اس سے پہلے مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلے کو سراہا اور اسے اسلام آباد کے شہریوں کےلئے بروقت فیصلہ قرار دیا ہے۔

Back to top button