بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد کے تمام تھانہ جات ، دفاتر، ٹریفک آفس اور سیکیورٹی سیل میں انٹری اور ایگزیٹ کنٹرول سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پو لیس کا تما م تھانہ جات ، دفاتر، ٹریفک آفس اور سیکیورٹی سیل میں انٹری اور ایگزیٹ کنٹرول سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ۔سسٹم کو نادرا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈیٹا بیس سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،آنے والے افراد اور گاڑیوں کا ڈیٹا سسٹم کی مدد سے چیک کیا جائے گا،یکم جولائی سے آنے والے متعلقہ افراد کو RIFD اورکیو آر کوڈ سے منسلک کارڈز جاری کیے جائیں گے،سسٹم کو دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایات پر حالیہ لاءاینڈ آرڈر صورتحال اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات ،دفاتر ، ٹریفک آفس اور سیکیورٹی سیل میں انٹری ایگزیٹ کنٹرول سسٹم انسٹال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تمام اہم مقامات پر 23جون سے سسٹم نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،سسٹم کو نادرا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈیٹا بیس سے لنک کیا جائے گا، دفاتر ، تھانہ جات اور اہم مقامات میں آنے والے افراد اور گاڑیوں کا ڈیٹا سسٹم کی مدد سے چیک کیا جائے گا،سسٹم کی مدد سے تمام غیررجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی شناخت بھی ممکن ہوسکے گی اور ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی،اس سلسلے میںیکم جولائی سے آنے والے متعلقہ افراد کو RIFD اورکیو آر کوڈ سے منسلک کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے، سسٹم کی افادیت اور دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے سسٹم کو باقی صوبوں کے ساتھ بھی منسلک کیا جائے گا، تاکہ کسی بھی مشکوک یا شرپسند عناصر کی اہم مقامات تک رسائی ختم کی جا سکے۔

Back to top button