بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے آصف زرداری ، بلاول بھٹو کے اثاتوں کی تفصیلات جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق آصف زرداری کےاثاثوں کی مالیت 71کروڑ 42 لاکھ روپے ہے اور ان کی پاکستان میں 20 پراپرٹیز ہیں جب کہ آصف زرداری کی 5 جائیدادیں وراثتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری کے پاس ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ ہے اور ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، وہ 6   گاڑیوں کے مالک ہیں۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے ہے، وہ پاکستان میں 19 جائیدادوں کے مالک ہیں اور ان کے 7 بینک اکاؤنٹس ہیں جب کہ ان کے پاس 6 کروڑ 68 لاکھ روپے کیش ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کے پاس بیرون ملک 150 تولہ سونا اور 7 گھڑیاں ہیں، انہوں نے دبئی میں سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے، وہ دبئی میں2 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دبئی میں بلاول بھٹو کو ایک بنگلہ تحفے میں ملا اور دوسرا وراثتی ہے۔

Back to top button