بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہونگے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے 4 ماہ قبل بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے سے پتا ہے، میں نے 2، 3 ماہ انتظار کیا کیونکہ بعض اوقات آئی بی کی رپورٹ سنی سنائی ہوتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتا تھا کہ سارا ملبہ گرنا ہے، جسے کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھا گئے، کچھ تو تھا نا کہ عمران خان نے بجلی و گیس کی قیمت میں کمی کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور سخت فیصلے کوئی منتخب حکومت نہیں کر سکتی، یہ نا ہوجائے کہ سارا مسئلہ ہی کسی جگہ گول ہو جائے، ملک میں حادثہ ہو جائے اور سب دیکھتے ہی رہ جائیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوج کے اندر مثبت رائے ہے کہ انتخابات ہو جانے چاہیں، باہر تاثر یہ دے رہے ہیں کہ فوج حکومت کے پیچھے کھڑی ہے، میرا خیال ایسا نہیں ہے، بہت ساری ایسی چیزیں ہوئی ہیں کہ لوگوں کو خود اخذ کرنا چاہیے کہ فوج میں بہت بڑا عنصر انتخابات کی طرف ہے۔

شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ انتخابات ستمبر، اکتوبر میں ہوں گے۔

Back to top button