بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش کا انعقاد کیا گیا

مقابلہ میں ماہ چوہدری کی پہلی،بابر مصطفی کی دوسری جبکہ ہوزیلا زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری و نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے امجد اسلام امجد کو آرٹسٹوں کا کام دکھایا۔

امجد اسلام امجد نے الحمراء کو نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے، ایٹمی طاقت ہونا اعزاز کے بات ہے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء  ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے اپنے خطاب نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کرنے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،آرٹ کے ذریعے نئی نسل کو اپنی عظمت ِرفتہ کے سفر سے آگا ہ کر رہے ہیں۔

مقابلہ میں ملک بھر سے 117آرٹسٹوں کے 130فن پاروں کی نمائش کی گئی۔

مقابلہ میں ماہ چوہدری کی پہلی، بابر مصطفی کی دوسری جبکہ ہوزیلا زاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50، دوسری پر آنے والے کو 30جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20ہزار روپے انعام، شیلڈ و سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔

امتیاز سرور نے کہا کہ آرٹسٹوں نے اپنے وطن کے محافظوں کی تصاویر پینٹ کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء علی زلفی نے نمائش میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

نمائش میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن امتیاز انور اور مریم رضوان نے حاصل کی۔

پروگرام کی نظامت اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون نے کی۔

آرٹسٹوں نے جوہری پروگرام کے معماروں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

Back to top button