بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہمت ہاریں گے،مشعال ملک

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کو بھارت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہمت ہاریں گے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ ‘یاسین ملک اس مٹی کے بیٹے ہیں ،ہر کشمیری اور پاکستانی یاسین ملک کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  عظیم رہنما بھارتیوں سے زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے  جبکہ آخری سانس تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

Back to top button