بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پولیس کے چھاپے، گرفتاریاں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نےگرفتاری سے بچنے کے لیے زمین پر بیٹھ کر دھرنا دے دیا تاہم پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ سے کسی پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان بھی پولیس ریڈ کی اطلاع ملنے پر حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے حماد اظہر کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور تمام بیڈ رومز کی تلاشی لی

Back to top button