بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے شہری علاقے میرعلی میں واقع فوجی چوکی پر فائرنگ کی’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘سپاہیوں نے فوری طور پر جواب دیا اور دہشت گردوں کو اسی مقام پر مؤثر طور پر مصروف رکھا’۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘فائرنگ کے تبادلے کے دوران لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ سپاہی ظہور خان اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی رحیم گل بہادری سے لڑے اور شہادت پائی’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘علاقے میں کلیئرنس کی کارروائی کی جارہی ہے’۔

Back to top button