بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے اربوں روپے ڈوب گئے

بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔بھارتی خبررساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق   ہفتے وارکاروبارکے آخری روزحصص کی قیمتوں میں ہونے والی بدترین گراوٹ نے چند ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کواربوں روپے سے محروم کردیا ہے۔

رواں ہفتے سینسیکس اورنیفٹی کے شیئرزکی قیمتیں 2020 کے بعد سے تنزلی کا شکارہیں۔ رواں سال 29 اپریل کے بعد بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپ 266 اعشاریہ 97 لاکھ کروڑروپے تھا تاہم محض دوہفتوں میں ہی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ کمی کے بعد 241 اعشاریہ 13 لاکھ کروڑتک پہنچ گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں حصص بازاروں میں بینچ مارک اکویٹی انڈیکس میں 2020کے بعد اتنی کمی دیکھی گئی ہے۔ صرف مئی میں ہی سینسیکس کے پوائنٹس میں ہی 4 ہزارسے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔

بھارت میں اسٹاک مارکیٹ ایک ایسے وقت میں کریشن ہوئی ہے، جب ڈالربیس سال کی بلند ترین سطح اورگلوبل اسٹاک تقریبا 18 ماہ کی کم ترین سطح پرہے۔ جب کہ مرکزی بینک کی جانب سے مستقل بڑھتے ہوئے افراط زرکوبرقرار رکھنے کا خوف بھی ہے۔

بزنس ٹوڈے کے مطابق دو ہفتے میں سرمایہ کار26 لاکھ کروڑروپے سے محروم ہوچکے ہیں، جب کہ بینچ مارک انڈیکسزسینسیکس اورنفٹی مسلسل پانچویں دن بھی تنزلی کا شکارہیں۔

بھارتی حکومت کے مطابق رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے  23 ہزار665 کروڑبھارتی روپے کے حصص فروخت کردیے ہیں۔

Back to top button