بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا صدر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر  مملکت عارف علوی سے فون پر رابطہ کیا۔سابق گورنر سندھ نے صدر  مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان اور عدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔

عشرت العباد نے کہا کہ  صدر پاکستان کو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اکٹھا کرنے کی تجویز دی ہے، صدر پاکستان نے اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کے لیے افواج پاکستان اور عدلیہ ضمانت ہیں، صدرپاکستان نےایک نکاتی ایجنڈے پرکل جماعتی کانفرنس کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔

Back to top button