بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، منتخب وزیراعظم کو پھانسی دی، نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف  نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے نظریۂ ضرورت ایجاد کیا ، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ نے آمریت کو قانونی جواز اور لاڈلے کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ، عدلیہ نے منتخب وزیر اعظم کو پھانسی دی ، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل کیا۔انہوں نے کہا کہ بینچ فکسنگ کر کے آئین دوبارہ لکھا  گیا، بد قسمتی سے ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 ویں نمبر پر ہے ، چند معزز جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے ۔

مزید پڑھیے  الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا
Back to top button