بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انسانی حقوق کمیشن کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات واپس لینےکا مطالبہ

انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئررہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں پر مقدمات سیکشن 295 اےکے تحت درج کیےگئے۔

انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ  کوئی حکومت یاسیاسی پارٹی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کاالزام بطور ہتھیار استعمال کرنےکی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Back to top button