بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد پولیس عیدالفطر کے لئے سکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد پولیس عیدالفطر کے لئے سکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دے دی۔عید اور چھٹیوں کے دعران 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

1032 مساجد، 28 امام بارگاہوں پر نماز عید کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک نماز عید کے لئے ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے لئے خصوصی انتطامات کریں گے۔اے آئی جی سپیشل برانچ مساجد اور امام بارگاہوں اور ملحقہ ایریاز کو مکمل سویپ کریں گے۔

عید کی چھٹیوں کے دوران سپیشل پٹرولنگ پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔چھٹیوں کے دوران پبلک مقامات، پارکوں اور دیگر جگہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔چھٹیوں کے دوران جرائم کے سدباب کے لئے سیکٹرز میں گشت اور چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا۔

تمام زونل افسران کو سختی سے ہدایات ہیں کہ وہ خود اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔افسران پٹرولنگ گاڑیوں، ایگل کو گاہے بگاہے چیک کرکے بریف کریں گے۔ایس ایس پی آپریشنز تمام سکیورٹی انتطامات کی خود نگرانی کریں گے ۔

سیف سٹی پر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانڈ کیا جاسکے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ گھرخالی چھوڑتے وقت متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع کریں۔

سیکٹرز کی گلیوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کو بھی چیک کیا جائے گا اور بریف کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Back to top button