بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ کے بعد مکہ  پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا اور  انہوں نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کےاندرنوافل اداکیے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

اس  دوران  زائرین کی بڑی تعداد  نے معمول کے مطابق اپنا طواف جاری رکھا۔

گزشتہ شب سعودی حکومت نے وزیراعظم شہبازشریف کیلئے روضہ رسولﷺ کا دروازہ کھولا گیا۔

Back to top button