بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ،2جوان شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر)  کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  صدر مملکت اور وزیراعظم کی رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد
Back to top button