بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اداکار شان نے شعیب اختر پر تنقید کے تیر برسا دیئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔شعیب اختر نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔دوسری جانب اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شان شاہد نے کہا کہ واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گزشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی۔اداکار نے کہا کہ عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ان کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوئی ہے۔

Back to top button