بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لیجنڈ اداکار شکیل  85 سال کی عمر میں انتقال

کراچی میں  اداکار شکیل  85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج  تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔اداکار  شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اداکار شکیل کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑا، ان کہی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق  اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں ، اداکار  کا بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔

مزید پڑھیے  مولانا محمد علی جوہر کی آج 93ویں برسی منائی جا رہی
Back to top button