بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پیوٹن کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 خط کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لےکر چلنا چاہےگا۔

خیال رہے کہ روسی صدر نے گزشتہ ہفتے شہباز شریف کو  وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیے  قومی اسمبلی کا آج طلب کیا گیا اجلاس موخر
Back to top button