بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

یونس خان کا افغان کھلاڑیوں کے لیے پشتو میں ٹوئٹ

 افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض سرانجام دینے والے یونس خان افغان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے پشتو میں ٹوئٹ کیا، جس میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں۔

یونس خان نے لکھا کہ افغان کرکٹرز کو کرکٹ سے خاص لگاؤ ​​ہے،  وہ ہر چیز کو بہت غور سے سنتے اور سیکھتے ہیں ۔

یونس خان کے مطابق افغان کرکٹر اپنی مزید ترقی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہت کچھ سیکھنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

Back to top button