بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ یورپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان،قیادت عمر بھٹہ کریں گے

دورہ یورپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کل صبح ہالینڈ روانہ ہوگی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق 20 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کریں گے جبکہ علی شان نائب کپتان ہوں گے۔

پی ایچ ایف نے بتایا کہ دورہ یورپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کل صبح ہالینڈ روانہ ہوگی۔

پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ میں 2، بیلجیئم میں ایک اور اسپین میں 3 میچز کھیلے گی۔

دورہ یورپ میں شامل کھلاڑیوں میں اکمل، عبداللہ اشتیاق، مبشر علی، عماد شکیل، محمد عبد اللہ، ارباز علی، محمد رضوان، حماد انجم، غضنفر اور معین شکیل شامل ہیں۔ 

اسی طرح عبدالمنان، جنید منظور، رومان خان، ابو بکر محمود، رانا وحید، سلمان رزاق، حنان شاہد اور اعجاز بھی 20 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ میں منیجر خواجہ جنید، سیگفریڈ ایکمین، وسیم احمد، باب جان ویلڈف اور ندیم لودھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو کل ہوگا
Back to top button